سان فرانسکو: سماجی رابطے کی ایپلی کیشن واٹس ایپ کے ذریعے اپنے کاروبار کی تشہیر کرنے والے صارفین کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ اس حوالے سے اب ایک نیا فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق واٹس ایپ انتظامیہ بزنس اکاؤنٹس کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرانے والی ہے۔ اینڈرائیڈ کے لیے “میسج ریٹنگ فیچر” واٹس ایپ بیٹا 2.21.22.7 پر دیکھا گیا ہے۔

بزنس اکاؤنٹس اپنے صارفین کو ان کی مصنوعات اور خدمات کے معیار کے بارے میں اس کی خصوصیت کے ساتھ جاننے دیتا ہے۔ صارفین بزنس اکاؤنٹ پروڈکٹس کے لیے ایک سے پانچ ستارےکی ریٹنگ حاصل کر سکیں گے۔

اگر صارفین کو کسی بزنس اکاؤنٹ کی پروڈکٹ یا سروس پسند نہیں ہے تو وہ ایک اسٹار پر کلک کرکے اسے ناپسند کرسکتے ہیں، جب کہ پسند آنے پر فائیو اسٹار ریٹنگ دی جاسکتی ہے۔

یہ فیچر پہلے کاروباری ویب سائٹس سمیت سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر دستیاب تھا تاہم واٹس ایپ پر دستیاب نہیں تھا تاہم اب کاروباری سرگرمیوں میں اضافے کے باعث ایپ پر رینکنگ کا فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے۔

یہ بات بھی قابل غور ہے کہ واٹس ایپ یہ نہیں دیکھ سکتا کہ کس نے پروڈکٹس کو کم پسند کیا ہے یا کس نے زیادہ پسند کیا ہے، یعنی یہ سرگرمی واٹس ایپ کے اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کے تحت رازداری کو برقرار رکھتے ہوئے ہوگی۔ ابتدائی طور پر یہ فیچر بیٹا ویژن آئی او ایس پر متعارف کرایا گیا ہے اور جلد ہی صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔

More blogs to read

Follow us on FacebookInstagramYoutubeTwitter,

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *